امریکی صدر کی برطانوی وزير اعظم کو پھٹکار

امریکی صدر کی برطانوی وزير اعظم کو پھٹکار

امریکی صدر ٹرمپ برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں اس نے برطانوی حکومت اور برطانوی وزير اعظم تھریسامے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لندن کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایک انٹرویو کے دوران برطانوی حکومت پر برس پڑے، انہوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزٹ کے معاملے پر تھریسامے کو سمجھایا بھی تھا مگر انہوں نے اس کا الٹ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بریگزٹ سے برطانیہ کو بڑا نقصان ہوگا، بریگزٹ کا مطلب امریکہ سے تجارتی تعلقات کے مستقبل کا قتل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر بریگزٹ پلان پر عمل ہوا تو پھر ہم یورپ سے ڈیل کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ بورس جانسن کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا تھا ہے کہ وہ برطانیہ کے بہترین نمائندہ ہیں، بورس جانسن اچھے برطانوی وزیراعظم ثابت ہوسکتے ہیں اور امید ہے کہ وہ ایک دن ضرور حکومت میں واپس آئیں گے۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram