ایران کے خلاف امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف: برطانیہ

ایران کے خلاف امریکہ کی نئی اقتصادی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے خلاف: برطانیہ

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا ہے کہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی اقتصادی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق سفیر نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ امریکہ کی عالمی ساکھ کو تباہ کردیا ہے اور امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر اپنی حماقت اور نادانی کا ثبوت دیا ۔ اس نے کہا کہ ایران نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ عالمی برادری کو امریکہ کے مقابلے میں کھڑا کردیا ہے اب عالمی برادری ایران کا دفاع کررہی ہے اور امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں ميں عالمی برادری ایران کو بھر پور تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرارہی ہے۔

اقوام متحدہ میں برطانیہ کے سابق سفیر نے کہا کہ روس نے امریکہ کے اقدام کو تحریک آمیز قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھےگا۔ چين اور یورپی ممالک بھی ایران پر امریکی پابندیوں کے خلاف ہیں کیونکہ امریکہ کی ایران کے خلاف نئی پابندیاں سکیورٹی کونسل کی قرارداد کے بالکل خلاف ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram