آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملہ کی کوشش ناکام

آسٹریا میں ایرانی سفیر کے گھر پر حملہ کی کوشش ناکام

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار پر نامعلوم مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کردیا جوابی کارروائی میں مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایرانی سفیر کی رہائش گاہ کے باہر تعینات سکیورٹی اہلکار پر نامعلوم مسلح شخص نے چاقو سے حملہ کردیا جوابی کارروائی میں مسلح شخص ہلاک ہوگیاآسٹریا میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایرانی سفیر کے گھر پر حملے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

اطلاعات کے مطابق سکیورٹی اہلکار نے پہلے مرچوں والے اسپرے کا استعمال کیا لیکن حملہ آور پر قابو پانے میں ناکامی پر اہلکار نے گولی چلادی جس کے نتیجے میں حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور سفیر کے گھر کے باہر تعینات اہلکار کو قتل کرنے کے بعد اندر گھسنا چاہتا تھا تاہم یہ کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔ چاقو کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔ حملہ آور کی عمر 26 سال اور وہ آسٹریا ہی کا رہائشی ہے۔ ویانا پولیس کا کہنا تھا کہ ایرانی سفارت کار کو دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس کے بعد اُن کی رہائش گاہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جس کے باعث بڑے نقصان سے بچ گئے ہیں، ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جس کی مدد سے منصوبہ سازوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی۔ ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریا کے حکام سے اس سلسلے میں رابطہ برقرار کئے ہوئے ہیں اور اس واقعہ کے متعلق دقیق اطلاعات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram