امریکی صدر: جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر سعودی عرب کو سزا دیں گے

امریکی صدر: جمال خاشقجی کے قتل میں ملوث ہونے پر سعودی عرب کو سزا دیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر کہا ہے کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استنبول کے سعودی قونصل خانے میں صحافی جمال خاشقجی کی گمشدگی پر کہا ہے کہ اگر صحافی کو قتل کرنے میں سعودی حکومت کا ہاتھ ہوا تو اسے سزا دی جائے گی۔
امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خاشقجی کے حوالے سے حقائق اور صداقت کا کھوج لگائیں گے اور تحقیقات کے ذریعے اس معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اب تک سعودی حکومت نے صحافی کی گمشدگی میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے تاہم ریاض حکومت اگر صحافی کے قتل میں ملوث پائی گئی تو سزا ناگزیر ہوگی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاملہ اس لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ خاشقجی ایک صحافی تھا اب وقت آنے پر دیکھیں گے کہ کون سے آپشنز استعمال کیے جائیں اور کونسی پابندیاں عائد کی جائیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram