ترکی نے امریکی پادری کو رہا کردیا

ترکی نے امریکی پادری کو رہا کردیا

ترکی کی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی عدالت نے جاسوسی اور دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ ترک ذرائع کے مطابق عدالت نے 2سال قید میں رہنے والے امریکی پادری اینڈریو برنسن کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے رہا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ عدالت نے امریکی پادری پر تمام عدالتی پابندیاں اٹھانے، نظر بندی ختم کرنے اور ان کے بیرون ملک جانے پر عائد پابندی ختم کرنے کا حکم بھی سنایا۔ ان فیصلوں کے بعد امریکی پادری ترکی چھوڑ کر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں۔

ترکی میں دہشت گرد قرار دی گئی تنظیم ’پی کے کے‘ اور فتح اللہ گولن سے روابط کے الزام میں اینڈریو برنسن کو 25 جولائی 2016 کو گرفتار کر کے ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اینڈریوبرنسن کی گرفتاری پر امریکا اور ترکی میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کرگئی تھی جب کہ متعدد بار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی برنسن کی رہائی کا معاملہ اٹھایا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram