ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے سعودی صحافی کو ہلاک کیا

ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے سعودی صحافی کو ہلاک کیا

سعودی عرب کے ترکی میں جلاوطن صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ترکی میں جلاوطن صحافی جمال خاشقجی کو سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے ہلاک کیا ہے۔العالم نے ترک اخبار ینی شفق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب پر تنقید کرنے والے سعودی صحافی کو محمد بن سلمان کے ذاتی محافظ نے قتل کیا ہے۔
خاشقجی چند روز قبل استنبول میں سعودی قونصلخانہ میں اپنی شادی سے متعلق دستاویز درست کرنے کے لئے گئے تھے اور اس وقت سے اب تک وہ لاپتہ ہیں ۔ ترک پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق خاشقجی کو سعودی قونصلخانہ میں ہلاک کردیا گیا ہے اور سعودی عرب اس سلسلے میں تعاون کرنے سے گریز کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram