اسرائیل کا غزہ میں قطر سے ایندھن کی فراہمی بند کرنے کا حکم

اسرائیل کا غزہ میں قطر سے ایندھن کی فراہمی بند کرنے کا حکم

اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ پٹی کو قطر کی جانب سے فراہم کردہ ایندھن بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ پٹی کو قطر کی جانب سے فراہم کردہ ایندھن بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ تا اطلاع ثانی غزہ کو ایندھن کی سپلائی بند کر دے۔ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب جمعہ کو غزہ کی سرحد ہونے والے پر تشدد احتجاج کے نتیجے میں کم سے کم 6 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔غزہ کا علاقہ گذشہ 10 برسوں سے اسرائیلی ناکہ بندی کا شکار ہے۔ حال ہی میں اقوام متحدہ کی مساعی سے غزہ کو قطر کی مالی معاونت سے ایندھن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر فلسطینی اتھارٹی نے اس پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram