جنوب مشرقی افغانستان پر امریکہ کے ہوائی حملے میں تیرہ عام شہری جاں بحق

  • News Code : 817779
  • Source : express
Brief

جنوب مشرقی افغانستان پر امریکہ کے ہوائی حملے میں تیرہ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا کے ارگون علاقے پر بمباری کی جس میں تیرہ عام شہری جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

امریکی جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے حملوں میں اب تک افغانستان میں سینکڑوں کی تعداد میں عام شہری جاں بحق و زخمی ہو چکے ہیں۔

امریکہ نے افغانستان کے ساتھ سیکورٹی معاہدے پر دستخط کے وقت اس بات کا وعدہ کیا تھا کہ وہ رہائشی علاقوں پر حملے نہیں کرے گا مگر افغانستان کے رہائشی علاقوں پر ہونے والے امریکی حملوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ وہ کسی بھی بین الاقوامی قانون کا پابند نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ افغان اراکین پارلیمنٹ نے امریکہ کے ساتھ سیکورٹی معاہدے کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان عوام نے اپنے ملک میں امریکہ سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی کی ہمیشہ مخالفت اور ان فوجیوں کے انخلا کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امریکہ کی کمان میں اس وقت بھی تقریبا دس ہزار فوجی تعینات ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram