لیبیا: دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فوج کا حملہ

  • News Code : 817772
  • Source : urduirib
Brief

لیبیا کی فوج نے مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق لیبیا کی فوج کے ترجمان خلیفہ العبیدی نے اعلان کیا ہے کہ لیبیا کی مسلح اقواج نے راس لانوف اور سدرہ کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ شروع کیا ہے۔خلیفہ حفتر کی زیرکمان فوج نے بھی بنغازی کے مدافع بریگیڈ نامی گروہ سے راس لانوف، سدرہ اور بن جواد کو واپس لینے کے لئے گذشتہ ہفتے سے وسیع فوجی کارروائیشروع کررکھی ہے۔ لیبیا، دو ہزار گیارہ میں معمر قزافی کی حکومت کے زوال کے بعد سے تشدد و بدامنی کا شکار ہے۔دوسری جانب لیبیا کے حکام کا کہنا ہے کہ طرابلس کے مغرب میں مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ یہ جھڑپیں ال اندولوس اور گارگاریش کے مختلف تجارتی و رہائشی علاقوں میں ہو رہی ہیں اور ان علاقوں میں منگل کے روز فائرنگ کےعلاوہ دھماکے کی بھی آواز سنی گئی ہے۔ابھی تک ممکنہ جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram