13 مئی کو سندھ بھر میں مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں نکالی جائیں گی، اصغریہ اسٹوڈنٹس

13 مئی کو سندھ بھر میں مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں نکالی جائیں گی، اصغریہ اسٹوڈنٹس

مختلف یونٹس میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکریٹری محسن علی نے کہا کہ حیدرآباد میں مرکزی یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں، جس سے مولانا غلام عباس حسینی، قمر عباس غدیری، سید پسند رضوی، سیدہ معصومہ موسوی، قائم حیدر خطاب کرینگے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی جنرل سیکریٹری محسن علی نے کہا ہے کہ دنیا کے مکار ترین اور منافق ترین ممالک کی فہرست میں امریکا و اسرائیل سرفہرست ہیں، اسلامی دنیا کو ظلم کا مقابلہ علم و جہاد سے کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے 13 مئی کو یوم مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلی کے سلسلے میں مختلف یونٹس میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ محسن علی نے کہا کہ 13 مئی کو سندھ بھر میں مردہ باد امریکا و اسرائیل ریلیاں نکالی جائیں گی، حیدرآباد میں مرکزی ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں، جس سے مولانا غلام عباس حسینی، قمر عباس غدیری، سید پسند رضوی، سیدہ معصومہ موسوی، قائم حیدر خطاب کریں گے۔

محسن علی نے کہا کہ ظالم بلاک کی سرپرستی امریکا کر رہا ہے، جبکہ مظلوم بلاک کی قیادت دنیائے تشیع کے پاس ہے، پاکستان کی تشیع کو سیاسی بصیرت اپنانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ شیطان بزرگ امریکا نے مئی 1948ء میں ناجائز اولاد اسرائیل کو جنم دیا، جس کے بعد سے ابتک اس دہشتگرد استعماری غاصب حکومت نے انسانیت پر ظلم و ستم کا بازار گرم کیا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں لاکھوں فلسطینی عوام کا قتل عام کیا جا چکا ہے، کوئی بھی غیرت مند انسان ناجائز اسرائیل کے وجود کو تسلیم نہیں کر سکتا، سعودی عرب کی اسرائیل اور امریکا سے دوستی امت مسلمہ سے دشمنی کی مصداق ہے، سعودی عرب نے کبھی بھی مظلومین فلسطین، قبلہ اول بیت المقدس کیلئے آواز نہیں اٹھائی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram