یمن اور شام پر حملہ مسلمانوں کو تقسیم کرنے کے لئے: جماعت اسلامی پاکستان

  • News Code : 837637
  • Source : dawnnews
Brief

جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ عرب ممالک زیادہ فعال نہیں ہیں لیکن پھر انتشار کی صورت میں اس کے خراب اثرات ضرور مرتب ہوں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ سعودی عرب کے دورے کے بعد جس طرح قطر کا بائیکاٹ کیا گیا ہے، یہ عالم اسلام اور خود عربوں کو آپس میں لڑانے کی بہت بڑی سازش ہے، عربوں کے آپس میں انتشار کا فائدہ سب سے زیادہ اسرائیل کو پہنچے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں شیعہ سنی فساد کرنے کی جو سازشیں کی جا رہی ہیں، اسی کے نتیجے میں یمن اورشام میں بہت بڑی جنگ چھیڑ دی گئی ہے تاکہ دنیا بھر میں مسلمانوں کو ٹکڑے ٹکرے کر دیا جائے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرنے کے لئے داعش اور اس جیسی دیگر دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے، تاکہ مسلمانوں کو بدنام کیا جائے، مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جائے، انہیں غیر مؤثر بنایا جائے، تاکہ اسرائیل سمیت عالم کفر اپنی من مانی کرتے رہیں، مسلمانوں کے تیل و دیگر وسائل پر قابض ہوا جا سکے۔

اسداللہ بھٹو نے کہاکہ مسلمانوں کی تمام تنظیموں جماعتوں اور اداروں کو مل کر اس کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی، اتحاد و وحدت کے ذریعے شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کی تمام سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے میدان عمل میں وارد ہوں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram