ہنگو، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین علامہ ملک حسین شدید زخمی

ہنگو، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ممتاز عالم دین علامہ ملک حسین شدید زخمی

ہنگو پولیس کا کہنا ہے کہ آج ایک سکول کے استاد اور ممتاز عالم دین علامہ ملک حسین اپنے ڈیوٹی کے لئے ترکی بانڈہ سکول جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہنگو سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین علامہ ملک حسین شدید زخمی ہوگئے۔ ہنگو پولیس کا کہنا ہے کہ آج ایک سکول کے استاد اور ممتاز عالم دین علامہ ملک حسین اپنی ڈیوٹی کے لئے ترکی بانڈہ سکول جا رہے تھے کہ اچانک راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے، انکو فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ادھر پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram