گزشتہ 9 ماہ میں پاک ایران تجارت میں 49 فیصد کا اضافہ

گزشتہ 9 ماہ میں پاک ایران تجارت میں 49 فیصد کا اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 49 فیصد اضافہ ہوا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں تعینات ایران کے کمرشل اتاشی 'مراد نعمتی زرگران' نے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہ ایران اور پاکستان کے درمیان تجارتی سرگرمیوں میں گزشتہ 9 مہینوں کے دوران 49 فیصد اضافہ ہوا ہے.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں ایرانی سال کے 9 مہینوں میں ایران اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں میں 49 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اس دوران ایران نے پاکستان کو 634 ملین ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں جبکہ پاکستان نے بھی 348 ڈالر کی مالیت مصنوعات ایران کو برآمد کیں.

ایرانی کمرشل اتاشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی مجموعی برآمدات کی مالیت 982 ملین ڈالر ہے.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ایرانی سال کے دوران ایران نے 795 میلن ڈالر اور پاکستان نے 365 ڈالر کی مالیت مصنوعات برآمد کیں.

ماہرین کے مطابق، ایران اور پاکستان کے درمیان مذہبی اور تاریخی مشترکات بالخصوص سیاسی اور سیکورٹی شعبوں میں قریبی تعاون کو دیکھتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی تعاون کی سطح قابل قبول نہیں جسے بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram