کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارکٹ کلنگ کا سلسلہ جاری

کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارکٹ کلنگ کا سلسلہ جاری

پاکستان کے سیاسی و عسکری حکام کے دعووں کے باوجود اس ملک کے مختلف شہروں بالخصوص کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے دو شیعہ ہزارہ مسلمانوں پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ مسلمان موقع پر شہید جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز بھی کوئٹہ کے علی بھائی روڈ میں دوکان پر کالعدم تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ ہزارہ جوان نیاز علی شہید ہوگیا تھا، جبکہ گذشتہ روز ہزار گنجی کے علاقے میں شیعہ ہزارہ سبزی فروشوں کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ مجموعی طور پر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران شیعہ ہزارہ مسلمانوں اور پولیس اہلکاروں پر ٹارگٹ کلنگ کے چار واقعات رونما چکے ہیں۔

کوئٹہ اور ڈیرا اسماعیل خان میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ ایسے میں ہو رہی ہے کہ جب حکومت اس ملک میں دہشتگردانہ واقعات میں کمی کا دعوی کر رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram