کرم ایجنسی میں منشیات کے خلاف کریک ڈاون، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزم گرفتار

  • News Code : 830860
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

کرم ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری کریک ڈاون میں 128 کلوگرام چرس اور 41 پوڑی ہیروین (پوڈر) برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرم ایجنسی میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے جاری کریک ڈاون میں 128 کلوگرام چرس اور 41 پوڑی ہیروین (پوڈر) برآمد کرکے ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپرکرم شاہد علی خان کی خصوصی نوٹس پر اپرکرم میں منشیات فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ 3 ماہ میں درجنوں منشیات فروش گرفتار کئے جاچکے ہیں۔ جن سے وافر مقدار میں چرس، سینکڑوں شراب کی بوتلیں، ہیروین اور افیون وغیرہ برآمد کیے گئے ہیں۔ آج سٹی محرر زاہد طوری کو خفیہ ذرایع سے اطلاع ملی کہ پاراچنار شہر کے قریب علاقہ (پرخو) میں ایک شخص منشیات فروشی میں ملوث ہے، جس پر محرر سٹی نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شریف ولد مراد سکنہ ملانہ سے 128 کلو گرام چرس اور 41 پوڑی ہیروین (پوڈر) برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیاگیا ہے۔ پولیٹیکل تحصیلدار محال تنزیل داوڑ نے پولیٹیکل محرر سٹی کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے کہاکہ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ شاہد علی خان کی خصوصی نوٹس پر اپرکرم میں منشیات فروشی کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے، جس میں درجنوں منشیات فروش گرفتار کرلیے گئے ہیں اور وافر مقدار میں منشیات بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ آج ملزم کے قبضے سے 128 کلو گرام اور 41 پوڑی ہیروین (پوڈر) برآمد کیے گئے ہیں جوکہ پاراچنار کے نوجوانوں کیلئے زہر کی مانند ہے۔ ایسے ملزمان کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram