کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر

کراچی میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ+ تصاویر

کراچی کی انچولی امام بارگاہ میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی کی انچولی امام بارگاہ پر شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں متاثرہ خانوادوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور گمشدہ افراد کی رہائی کیلئے بلند شگاف نعرے لگائے۔

اس موقع پر HRCP کے اسد بٹ, ڈاکٹر ریاض, راشد رضوی, حسن رضا سہیل, رضی حیدر رضوی اور مسنگ پرسنز کے خانوادوں نے خطاب کیا-

انہوں نے کہا کہ سادات کی وطن پرستی اور پرامن احتجاجوں کو کمزوری سمجھ کر ابتک لاپتہ عزاداروں کو رہا نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے, سندھ حکومت نے اضافی تفتیش کیلئے 3 ماہ کا قانون منظور کرکے ریاستی اداروں کے ذریعےاغواکاری کو فروغ دیا ہے, اگر متاثرہ خاندانوں کو انصاف نہیں ملا اور مسنگ پرسنز بازیاب نہ ہوئے تو ہم جلد اہم شاہراہ پر دھرنے کا اعلان کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram