پیپلز پارٹی عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کر نے کے لئے اقدامات کرے: یعقوب شہباز

  • News Code : 818589
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے شہر کراچی سمیت پورے سندھ کی سڑکیں تباہی کا شکار ہو چکی ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی(اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے نائب صدر محمد یعقوب شہباز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے کے لئے اقدامات کرے شہر کراچی سمیت پورے سندھ کی سڑکیں تباہی کا شکار ہو چکی ہیں عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں پینے کا پانی میسر نہیں گندا پانی پینے پر عوام مجبور ہے شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیڑ جمع ہیں جو پیسہ پیپلز پارٹی کہ قائدین کہ استقبال پر صوبائی حکومت خرچ کرتی ہے اُس سے شہر قائد کو صاف کیاجائے روشنیوں کا شہراندھیروں میں بدل گیا ہے شہر کراچی کی روشنیوں کو پھر بحال کیا جائے سیاسی پارٹیوں کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے عوام زلت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے 2018کے الیکشن کا نقارہ بجتے ہی سیا سی پارٹیاں اپنا منشور لے کر عوام کے درمیان جھوٹے وعدے اور بیانات دیتے نظر آئیں گے گز شتہ بیس سالوں سے یہ سلسلہ جاری ہے موجودہ وزیر اعظم نے لوڈ شیڈنگ ختم کر نے کا عوام سے وعدہ کیا تھاجس میں وہ ناکام ثابت ہوئے ہمارے ملک کہ جوان ہا تھوں میں ڈگریاں لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں اور گندگی کی وجہ سے عوام پراسرار بیماریوں میں مبتلا ہورہی ہے ایسی صورتحال میں عوام کااعتماد حکمرانوں سے ختم ہورہا ہے ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کر تے ہیں کہ شہر کراچی کو گندگی کے ڈھیڑ سے پاک کیا جائے عوامی مسائل کو تر جحات کی بنیادوں پر حل کیا جائے اور پورے شہر کراچی میں وبائی مرض کو ختم کر نے کے لئے اسپرے مہم کا آغاز کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram