پولیس نے فیصل رضا عابدی کو بھی گرفتار کرلیا

پولیس نے فیصل رضا عابدی کو بھی گرفتار کرلیا

اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کی پولیس نے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرلیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق سینیٹر،مشہور اسکالر اور شعلہ بیان مقررفیصل رضا عابدی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس کیلئے پیشی کے موقع پر فیصل رضا عابدی نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے وکیل عمرے پر گئے ہوئے ہیں، ان کی واپسی تک سماعت ملتوی کی جائے۔ تاہم پولیس نے فیصل رضا عابدی کو گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ منتقل کر دیا ہے۔ فیصل رضا عابدی کیخلاف گزشتہ شب تھانہ سیکرٹریٹ میں نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں ان پر اعلیٰ عدلیہ کیخلاف توہین آمیز بیانات دینے کا الزام ہے۔

پیشی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ عدالت پر اعتماد کرتا ہوں تاہم پی سی او ججز پر ہمیشہ اعتراض رہا ہے، کیس پر بات کرنے کا فائدہ نہیں کیونکہ میڈیا نے چلانا نہیں، جسٹس تصدق جیلانی اور جمالی پر کبھی اعتراض نہیں کیا۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

سپریم کورٹ کے ترجمان شاہد حسین کی مدعیت میں تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کرائے گئے مقدمے میں فیصل رضاعابدی پر الزام عائد کیا گیاہے کہ انہوں نے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے ہیں۔

فیصل رضاعابدی کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 228،500، 505دو،506اور34کے تحت درج کیا گیا ہے، جبکہ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ 7اے ٹی اے بھی لگائی گئی ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر 19ستمبر کو درج ہوئی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram