پنجاب میں سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

پنجاب میں سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد

لاہور: پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کردی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب لوکل گورنمنٹ نے سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیوں اور جلسے جلوسوں و میٹنگز میں شمولیت پر پابندی عائد کردی ہے اور اس کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین پر پابندی گورنمنٹ سروس سرونٹ کنڈکٹ رول کے تحت لگائی ہے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملامین پر پابندی یونین کونسلز کے چئیرمینز کی ایما پر عملے کی سیاسی سرگرمیاں میں حصہ لینے پر لگائی گئی ہے اور خلاف ورزی پر پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

.....

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram