پاک - ایران قریبی تعلقات علاقائی امن کے لئے ضروری

 پاک - ایران قریبی تعلقات علاقائی امن کے لئے ضروری

پاکستان کے اسپیکرکا کہنا ہے کہ پاک - ایران قریبی تعلقات علاقائی امن کے لئے ضروری ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکراسد قیصر نے پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر مہدی ہنردوست کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات علاقائی استحکام اور امن و سلامتی کے لئے ناگزیر ہیں  ۔

پاکستانی اسپیکر نے کہا کہ پاکستان، ایران کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ حکومت دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے کی خواہشمند ہے۔

انہوں نے باہمی مفاد کے لئے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کو امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا  ۔

اس ملاقات میں ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کو اپنا شراکت دار تصور کرتا ہے  ۔

مہدی ہنردوست نے مزید کہا کہ ایران کی قیادت اور حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات مستحکم بنانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

انہوں نے مسلم ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

ایرانی سفیر نے اس ملاقات میں پاکستانی اسپیکر کو سات سے آٹھ دسمبر تک ایرانی دارالحکومت تہران میں دوسری اسپیکرز کانفرنس میں شرکت کی بھی دعوت دی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram