پاکستان کے چیف جسٹس: پاکستانی قوم کا سر ایک بار پہر شرم سے جھک گيا

پاکستان کے چیف جسٹس: پاکستانی قوم کا سر ایک بار پہر شرم سے جھک گيا

پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معصوم بچی زینب قوم کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ سے پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ معصوم بچی زینب قوم کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعہ سے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھک گیاہے۔ الرازی میڈیکل کالج کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نےزینب قتل کیس سےمتعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب سےقصور میں معصوم بچی زینب سے زیادتی و قتل کے واقعے کی رپورٹ طلب کررکھی ہے۔
واضح رہے کہ قصور میں 8 سالہ زینب کو جنسی زيادتی کے بعد بہیمانہ طور پر قتل کردیا گيا جس کے خلاف قصور میں دوسرے دن بھی حالات کشیدہ ہیں اور نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ اطلاعات کے مطابق قصورکے تھانہ صدرکی حدود سے 8 سالہ زینب کے ساتھ زیادتی اورقتل کے بعد صورت حال دوسرے دن بھی خراب ہے اب تک 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram