پاکستان کے مختلف شہروں میں عید نوروز

  • News Code : 819070
  • Source : urduirib
Brief

پاکستان میں عید نوروز کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مختلف شہروں خاص طور سے ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ اور پاراچنار میں مذہبی تہوار عوامی سطح پر انتہائی عقیدت و احترام سے منائے جاتے ہیں۔ انہی تہواروں میں سے ایک جشن نوروز ہے، جسےنہایت جوش و خروش سے مناتے ہیں۔

عید نوروز کے موقع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے لوگ اپنے گھروں کوچراغاں کرتے ہیں، تمام مساجد اور امام بارگاہوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجاتے ہیں۔

شب نوروز اہل تشیع کے گھروں میں درود و سلام کی محافل منعقد ہوتی ہیں جن میں ملک کے معروف نعت و منبقت خواں مدح محمد و آل محمد (ع) کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں عید نوروزکے موقع پر مخصوص قسم کے کلوچے بنائے جاتے ہیں اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتےہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

لگو گیری فاطمی
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram