پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں عشرہ فجر کی تقریبات

پاکستان کے صوبہ بلوچستان  میں عشرہ فجر کی تقریبات

عشرہ فجر کی ایک تقریب پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں بھی منعقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں منعقدہ اس تقریب میں اسلامی انقلاب کی برکات کا جائزہ لیا گیا ۔ اس تقریب سے خطا ب میں پاکستان کے ایک معروف قلمکار، امان اللہ شادی زئی نے کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے عوام کی حمایت سے دنیا کی سامراجی طاقتوں کے مقابلے پر قیام کیا اور پرچم اسلام کو سربلند کیا ۔

انھوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ایرانی عوام کو ظالموں اور سامراجی طاقتوں کے تسلط سے نجات دلائی
جماعت اسلامی پاکستان کے ایک رکن عبدالحق ہاشمی نے اس تقریب سے خطاب میں کہا کہ امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے اپنی مدبرانہ قیادت سے عوام کے اندر بیداری پیدا کی اور اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram