پاکستان کے سابق صدر: نواز شریف نے پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا

  • News Code : 866378
  • Source : express
Brief

پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ نون نےاندرونی اختلاف پر قابو پانے کے لئے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار کیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ مسلم لیگ نون نےاندرونی اختلاف پر قابو پانے کے لئے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار کیاہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ نون شدید اختلاف کا شکار ہو چکی ہے اور ان اختلافات کو کم کرنے اور پارٹی کے ناراض راہنماؤں کو منانے کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 90 بلین روپے کا بجٹ تیار کیاہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم قانون کو بچائیں یا نواز شریف کو؟ ، ہم تو قانون کے ساتھ ہیں۔ نواز شریف سے ہمارا کوئی رابطہ ہے نہ ہوگا، نواز شریف نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیاہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ مسلم لیگ نے ملکی معیشت کو اتنا تباہ کر دیا ہے کہ اگلی حکومت کو معیشت سنبھالنے میں سالوں لگیں گے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہم نواز شریف کے ساتھ نہیں ، ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ مسلم لیگ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram