پاکستان کی سلامتی میں نومنتخب حکومت کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا: علامہ راجہ ناصر

پاکستان کی سلامتی میں نومنتخب حکومت کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا: علامہ راجہ ناصر

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دشمن قوتوں کی بھیانک سازشوں کیخلاف نو منتخب حکومت اور ممبران اسمبلی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد( )مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے جنوبی پنجاب سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ممبرز صوبائی و قومی اسمبلی،ایم این اے ملک محمد عامر ڈوگر،ایم این اے ملک ریاض حسین،ایم پی اے محمد ندیم قریشی،ایم پی اے رفاقت علی شاہ گیلانی اورآزاد منتخب رکن اسمبلی سابق سپیکرقومی اسمبلی سید فخر امام نے اسلام آباد میں ملاقات کی،نو منتخب ممبران اسمبلی نے الیکشن 2018میں بھر پور تعاون پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسدعباس نقوی،علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ اقتدار نقوی ،ملک اقرار حسین،نثار فیضی،سید محسن شہریار اور سیکرٹری سیاست جنوبی پنجاب انجینئر مہر سخاوت بھی موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے نومنتخب ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور دشمن قوتوں کی بھیانک سازشوں کیخلاف نو منتخب حکومت اور ممبران اسمبلی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا،عوام نے آپ پر اعتماد کیا ہے اور آپ کی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے محب وطن اور غیور عوام کی امنگوں کی بھر ترجمانی کریں ،ملک سے کرپشن،لاقانونیت،اقراباپروری کے خاتمے کے لئے جدوجہد کریں اور روائتی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیں،انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش مشکلات خصوصاََ پانی،صحت،تعلیم اور توانائی کے شعبوں میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے،دہشتگردی کے ناسور سے نجات کے لئے انتہا پسندوں ان کے سہولت کاروں اور سیاسی سرپرستوں کا محاسبہ کرنا نو منتخب حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہیئے،آزاد خارجہ و داخلہ پالیسی پاکستان کی سلامتی و بقا کے لئے ناگزیر ہو چکا ہے،ملک میں بسنے والے تمام مکاتب فکر مسالک و مذاہب کو یکساں آزادی دینا اور انکی جان و مال کی تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہ ہمارے آئین میں بھی اس کی تاکید ہے،امید ہے کہ پاکستان تحریک انساف کی حکومت روائتی حکومت سے ہٹ کر ایک مثال قائم کرے گی،اور پاکستان کو ایشاء کے عظیم ممالک کے صفوں میں کھڑا کرنے میں کردار ادا کریگی،سینئر سیاستدان ونومنتخب رکن قومی اسمبلی سید فخرامام نے تمام ممبران کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان کی بہتری کے لئے ہمارے ایسے عالمی حالات سے باخبر علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے خیالات اور جذبات پاکستانی عوام کے امنگوں کی حقیقی ترجمانی ہے،انشااللہ ہم ملکی سلامتی وبقا کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram