پاکستان کی امریکی سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنے کی مذمت

  • News Code : 871411
  • Source : dawnnews
Brief

پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے القدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت کی تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں امریکی صدر کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دے کر اپنے سفارتخانے کی القدس منتقلی کے اقدام سے گریز کرنے پر زور دیا ہے۔ بیان کے مطابق امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں بالخصوص اس کی 1980ء کی قرارداد نمبر478 کی کھلی خلاف ورزی ہے جب کہ اس اقدام سے اس معاملے پرگزشتہ کئی عشروں سے قائم عالمی مفاہمت، علاقائی امن اور سلامتی اورمشرق وسطی میں دیرپا امن کے امکانات کونقصان پہنچے گا۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram