پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے: علامہ سید ساجد نقوی

پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے: علامہ سید ساجد نقوی

علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء سہون کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے شہداء سہون کے خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہ ملنا افسوسناک عمل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شہداء سہون کی برسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ آئین اور قانون کی بالا دستی کا نہ ہونا ہے شہداء سہون کے خاندانوں کو ابھی تک انصاف نہ ملنا افسوسناک عمل ہے عوام کو اپنے حقوق کی جدوجہد کے لئے میدان عمل میں آنا ہوگا اور 2018کے الیکشن میں ووٹ کے ذریعے نظام کو بدلنا ہوگا سیاسی قوت اور طاقت کے ذر یعے ہی حقوق کا تحفظ کیا جاسکتا ہے اس موقع پر شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ ناظرعباس تقوی، علامہ باقر زیدی،علامہ ریاض حسین الحسینی ،علامہ اسد اقبال ،حسنین مہدی اور محمد یعقوب شہباز کا خطاب میں کہنا تھا سانحہ سہون کو ہم بھولے نہیں ہیں آج شہداء کی برسی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے دہشت گردوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ ان دھماکوں کو زریعے جان تو لے سکتے ہو لیکن تشیع کے نظر یے کو ختم نہیں کر سکتے ہم وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قا تلوں اور دہشت گردوں کو بے نقاب کیا جائے اور یہ مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے اب بھی مزار پر ہونے والے سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں لہذاں لعل شہباز قلندر فورس کے نام سے ایک فورس تشکیل دی جائے جو صرف مزار کی سیکیورٹی پر مامور ہومزار کے احاطے میں قائم شدہ دکانوں کو ختم کرکے مزار کے تقدس کو بحال اور زائرین کو سہولتیں دی جائے کڑوروں روپے کی کر پشن کے سبب مزار کے اطراف میں گندگی اور غلاظت کے انبار لگے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے زائرین کے لئے سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں یہ محکمہ اوقاف اور صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتظامات کے حوالے سے موثر اقدامات کرے تاکہ زائرین کو سہولیات میسر آسک۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram