پاکستان کا ایران کیساتھ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور

پاکستان کا ایران کیساتھ سیاحتی سرگرمیوں کے فروغ پر زور

پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (PTDC) کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاحتی شعبے کو باہمی تعاون کے ذریعے فروغ دیں گے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چوہدری 'عبدالغفور خان' نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صوبے خراسان رضوی کے ادارہ فروغ زیارت اور سیاحت کے وفد کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے درمیان سیاحتی شعبے کو باہمی تعاون کے ذریعے فروغ دیں گے۔

یاد رہے کہ خراسان رضوی کے ادارہ سیاحتی ترقی کے وفد نے لاہور اور اسلام آباد کے دورے کئے جس کا مقصد دونوں ممالک کے سیاحتی شعبے سے متعلق حکام کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ پر مذاکرات کرنا تھا.

ایرانی وفد کے اراکین نے سیاحت سے متعلق پاکستان کے نجی شعبوں کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں سیاحتی صنعت میں موجود رکاوٹوں کے خاتمے بالخصوص مذہبی سیاحت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا.

ان مذاکرات میں خراسان رضوی صوبے کے ادارہ ترقی سیاحت کے قائم مقام سربراہ 'سید حمید موسوی' نے ایرانی وفد کی قیادت کی.

پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان دونوں ایک ایسے ملک ہیں جہاں 4 موسم پائے جاتے ہیں.

چوہدری عبدالغفور خان نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تاریخی اور قدرتی مقامات سے مالامال ہیں جن کی وجہ سے پوری دنیا سے سیاح ان علاقوں کا سفر کرتے ہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک قدیم تہذیب رکھتا ہے مگر فارسی تہذیب نے دنیا میں ہر جگہ اپنا اثر چھوڑا ہے.

ایرانی وفد کے سربراہ نے بھی اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، پاکستان کے ساتھ تعلقات کی توسیع بالخصوص سیاحتی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے.

سید حمید موسوی نے بتایا کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں سیاحتی حکام سے ہونے والی ملاقاتوں کے ذریعے باہمی تعاون کو بڑھانے کے لئے مدد ملے گی.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستانی حکومت اور آرمی کی ملک میں امن و امن کے قیام کی کوششوں کے بعد پاکستان کے سیاحتی شعبے میں قابل قدر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. 2017 میں ساڑھے 17 لاکھ غیرملکی سیاح دنیا کے مختلف ممالک سے پاکستان آئے اور یہاں کے قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا.

پاکستان کے مختلف شہروں میں تاریخی اور ثقافتی مقامات ہیں جس کے ذریعے سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram