پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسندوں کی نئی فہرست جاری

پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں اور شدت پسندوں کی نئی فہرست جاری

پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے دہشت گرد ، کالعدم اور ممنوع قراردی گئی تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں حافظ سعید کی دو تنظیمیں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وفاقی وزارت داخلہ نے دہشتگرد ، کالعدم اور ممنوع قراردی گئی تنظیموں کی فہرست جاری کردی ہے جس میں حافظ سعید کی دو تنظیمیں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزارت داخلہ نے ممنوع اور کالعدم قراردی گئی تنظیموں کے بارے میں اشتہارجاری کیا ہے، اشتہارمیں 72 تنظیموں کی فہرست بھی موجود ہے جن میں حافظ سعید کی 2 تنظیمیں جماعۃ الدعوۃ اورفلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں حافظ سعید وہابی دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کے بانی اور سربراہ بھی رہ چکے ہيں۔

اشتہارمیں کہا گیا ہے کہ کالعدم قراردی گئی تنظیموں کی مالی مدد اورمعاونت بھی قابل سزاجرم ہے۔ اس لئے عوام انہیں صدقات اورعطیات دینے سے پرہیز کریں ، اور پاکستانی شہری ان کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کی اطلاع 1717 پر متعلقہ حکام کو فراہم کریں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram