پاکستان میں امریکی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج

پاکستان میں امریکی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج

پاکستان کے عوام نے امریکہ کی جارحانہ اور مداخلت پسندانہ پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مظاہرین نے امریکی اور اسرائیلی پرچم نذر آتش کیے اور امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے دونوں حکومتوں کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کی مذمت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل دنیا بھر کے مسلمانوں خاص طور پر فلسطین اور  کشمیر کے بے گناہ اور نہتے افراد کے قتل عام پر کمربستہ ہیں اور اب امت مسلمہ کو جاگ جانا چاہئےانہوں نے کہا کہ صیہونی قوتیں کس طرح مسلمانوں پر ظلم و ستم کر رہی ہیں، لیکن نہ تو اقوام متحدہ نوٹس لے رہی ہے اور نہ ہی انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں آواز بلند کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل امت مسلمہ کا امن تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے ملت اسلامیہ پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر امریکہ اور ان کے حواریوں کے ہاتھوں  مسلمانوں کا قتل عام بند کرائیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram