پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار: مخدوم خسرو بختیار

  • News Code : 866398
  • Source : dawnnews
Brief

پاکستان کی قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ اسلام آباد افغانستان میں قیام امن کے لئے اپنا کردار جاری رکھنے کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین مخدوم خسرو بختیار نے کہا ہے کہ اسلام آبا علاقے میں سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے اور ایران و افغانستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کی غرض سے باہمی تعاون کے لئے تیار ہے۔

پاکستانی قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین نے پاکستان کے آرمی چیف کے دورہ ایران کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بے شمار مثبت اقدامات خاص طور پر دونوں ملکوں کی سرحدی سیکورٹی کے لئے ایک نقطہ آغاز تھا۔
خسرو بختیار نے افغانستان میں امریکا کی شکست کو امریکی حکام کے لئے درس عبرت قراردیا اور کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکی حکام فوج کشی کے بجائے کسی دوسرے حل کے بارے میں سوچیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے آرمی چیف کے حالیہ دورہ ایران کو پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خاصی کوریج دی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ علاقے کی بہت سی مشکلات تہران اور اسلام آباد کے اچھے تعلقات کے نتیجے میں حل ہوجائیں گی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram