پاکستانی چیف جسٹس کا شیعہ ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس

پاکستانی چیف جسٹس کا شیعہ ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس

پاکستان کے چیف جسٹس نے شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہو ئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ 11مئی کو کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کیس کی سماعت ہوگی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے چیف جسٹس نے شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس لیتے ہو ئے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ 11مئی کو کوئٹہ میں شیعہ مسلمانوں کے قتل کیس کی سماعت ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا ہزارہ برادری سے مل کر آرہا تھا، ہزارہ والے خوف کے باعث سپریم کورٹ میں درخواست نہیں دے رہے۔ہزارہ والوں کو یونیورسٹی میں داخلے نہیں ملتے، لوگ اسکول، اسپتال نہیں جاسکتے،کیا ہزارہ برادری کے شیعہ مسملان پاکستان کے شہری نہیں؟ پاکستان کےچیف جسٹس 11 مئی کو کوئٹہ میں کیس کی سماعت کریں گے،انہوں نے ہزارہ کمیونٹی کے قتل عام پر بلوچستان حکومت،لیویز،پولیس اور وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں وہابی دہشت گرد شیعہ اور سنی مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث ہیں وہابی دہشت گردوں کو پاکستان میں سعودی عرب لابی کی بھر پور حمایت حاصل ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram