پاکستانی وزیر داخلہ قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار

پاکستانی وزیر داخلہ قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور گرفتار

وزیر داخلہ کے بازو میں دو گولیاں لگی ہیںجس کے باعث وہ زخمی ہوگئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر داخلہ کے بازو میں دو گولیاں لگی ہیںجس کے باعث وہ زخمی ہوگئے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

واقعہ نارووال کے علاقے قصبہ کنجروڑ میں پیش آیا جہاں وزیر داخلہ احسن اقبال ایک کارنر میٹنگ میں شریک تھے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم پی اے رانا منان  کے ڈیرے پر کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا، کارنر میٹنگ کے اختتام پر احسن اقبال جب ڈیرے سے باہر آرہے تھے کہ اس دوران مجمع میں شریک ایک مسلح شخص نے پستول سے  ان پر فائرنگ کردی دو گولیاں احسن اقبال کے بازو میں  لگیں۔

احسن اقبال کو زخمی حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں احسن اقبال کا آپریشن کیا گیا۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈی پی او کے مطابق گولی احسن اقبال کے دائیں بازو میں لگی، ملزم نے 30 بور کے پستول سے فائرنگ کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram