پاکستانی وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

پاکستانی وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں کشمیر کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوئیٹرش سے ملاقات میں کشمیر کے معاملہ پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم ہاوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئیٹرش سے ملاقات کی جس میں انہوں نے کشمیر کا معاملہ اٹھایا۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کشمیر میں ہندوستان کی جانب سے پیلٹ گنز کا استعمال تشویشناک ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کاحل چاہتا ہے۔
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کی سیز فائر کی خلاف ورزی کا معاملہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے سیز فائر کی خلاف ورزیاں بند نہ کیں تو حالات خراب ہو سکتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram