پاکستانی وزير اعظم کی مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر تاکید

پاکستانی وزير اعظم کی مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے پر تاکید

پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوکشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کشمیری عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کوکشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہیے۔
پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سات دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی کشمیری عوام حق خود ارادیت سے محروم ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2016 سے بھارتی مظالم میں سیکڑوں کشمیری شہید اور 20,000 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ پیلٹ گنوں کے استعمال سے 200 سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر ہراساں کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر اور او آئی سی ٹیم کو کشمیرنہیں جانے دیاگیا، بھارت کی جانب سے کشمیر میں انسانوں کو بطور ڈھال استعمال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram