پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستانی اور امریکی وزرائے خارجہ کی ملاقات

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واشنگٹن میں اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا گئے ہوئے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاک و ہند کشیدگی، افغانستان کے مسئلے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر موضوعات پر بات چیت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین دہشتگردی اور ڈومور سے متعلق اختلافات بدستور برقرار ہیں اور پاکستان اور امریکہ اپنے اپنے مواقف پر بدستور ڈٹے ہوئے ہیں۔ امریکہ کی کوشش ہے کہ پاکستان کی نئی حکومت پر ماضی کی طرح دباو برقرار رکھا جائے جبکہ پاکستان نے دباو میں نہ آنے اور ملکی مفادات پر سودے بازی نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے ۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ آیا پاکستان کی حکومت اپنی اس پالیسی میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram