پاکستانی اسپیکر ایران کا دورہ کریں گے

  • News Code : 825138
  • Source : ارنا نیوز
Brief

اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر 'سردار ایاز صادق' جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر 'سردار ایاز صادق' جمعہ کے روز اسلامی جمہوریہ ایران کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے.

تفصيلات کے مطابق، سردار اياز صادق اس دورے ميں ايک اعلي سطحي پارليماني وفد کي قيادت کريں گے.

پاکستاني اسپيکر کا يہ دورہ اپنے ايراني ہم منصب علي لاريجاني کي دعوت پر کيا جارہا ہے جنہوں نے نومبر 2014 کو پاکستان کا دورہ کيا تھا.

سردار اياز صادق تہران کے بين الاقوامي امام خميني (رہ) ائيرپورٹ پہنچنے کے بعد تہران سے دو تھوڑے فاصلے پر واقع مذہبي شہر قم جائيں گے جہاں وہ حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ عليھا کي مقدس بارگاہ ميں حاضري ديں گے.

قم ميں مختصر قيام کے بعد وہ ہفتہ اور اتوار کے روز تہران ميں مصروف دن گزاريں گے.

پاکستاني اسپيکر اس موقع پر اپنے ايراني ہم منصب علي لاريجاني کے علاوہ وزيرخارجہ محمد جواد ظريف، وزير صنعت و تجارت محمد رضا نعمت زادہ، ايراني مجلس کي قومي سلامتي اور خارجہ پاليسي کميٹي کے چيئرمين علاء الدين بروجردي سميت اعلي ايراني حکام کے ساتھ اہم ملاقاتيں کريں گے.

سردار اياز صادق تہران کے بعد ايران کے تاريخي شہر اصفہان کا سياحتي دورہ کريں گے اور اس موقع پر صوبے کے گورنر جنرل کے ساتھ خصوصي ملاقات کے علاوہ اپنے اعزاز ميں عشائيہ ميں بھي شريک ہوں گے.

پاکستان کے اسپيکر ايران کے مذہبي دارالحکومت مشہد جو عالم اسلام کے ثقافتي دارالحکومت بھي ہے، جائيں گے اور نبي پاک حضرت محمد (ص) کي يوم اعلان نبوت کے موقع پر مشہد ميں واقع حضرت امام علي ابن موسي الرضا عليہ السلام کي بارگاہ حاضر ہوکر زيارت کريں. وہ اس موقع پر خراسان رضوي کے گورنر جنرل کے ساتھ بھي ملاقات کريں گے.

سردار اياز صادق منگل کي شام اپنے ايران کے دورے مکمل کرکے وطن واپس آئيں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram