پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پراردن پہنچ گئے

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پراردن پہنچ گئے

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3 روزہ دورے پراردن پہنچ گئے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3روزہ دورے پراردن پہنچ گئے جہاں انہوں نے شاہ عبداللہ سے ملاقات کی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے شاہ عبداللہ اور اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس سے ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جبکہ شاہ عبداللہ نے پاکستانی آرمی چیف کوآرڈرآ ف دی ملٹری میرٹ عطاکیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کوقدرکی نگاہ سے دیکھتاہے، اردن کی جانب سے کسی بھی مثبت پیشرفت کاخیرمقدم کیاجائے گا۔ جنرل باجوہ نے مسلح افواج کی مشترکہ مشقیں اور دفاعی تعلقات میں تعاون کی پیشکش کی جس پر اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ان کی پیشکش پرشکریہ اداکیا۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی، دفاعی پیداوار، تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram