پاراچنار میں شب ولادت منجی عالم بشریت امام زمانہ (عج) کے موقع پرجشن کی تقریبات

پاراچنار سمیت کرم ایجنسی بھر میں شب ولادت منجی عالم بشریت امام زمانہ (عج) کے موقع پر جشن کے تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاراچنار سمیت کرم ایجنسی بھر میں شب ولادت منجی عالم بشریت امام زمانہ (عج) کے موقع پر جشن کے تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ پاراچنار شہر کو بالیوں اور غباروں سے سجایاگیاتھا۔ پاراچنار میں دکانداروں، محلے والوں اور آئی ایس او کی جانب سے مختلف مقامات پر شربت کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اور امام زمانہ (عج) کے صفات اور استعاثوں سے بھرے ترانے اور منقبت لاؤڈسپیکر کے ذریعے سنائے گئے۔ پاراچنار مرکزی امام بارگاہ میں جامع مسجد میں نماز مغربین کے بعد شب بیداری کا اہتمام کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Arba'een
Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram