نواز شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری

  • News Code : 818935
  • Source : تسنیم نیوز
Brief

وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے افغان حکومت ان وجوہات کے تدارک کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی جن کی بناءپر یہ قدم اٹھایا گیا تھا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے افغان حکومت ان وجوہات کے تدارک کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گی جن کی بناءپر یہ قدم اٹھایا گیا تھا

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان ۔ افغانستان سرحد کو فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے پیر کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ باوجود اس امر کے کہ حالیہ دنوں میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کے تانے بانے افغان سرزمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے جا ملتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں کے مذہبی، ثقافتی اور تاریخی روابط اور تعلق کے پیش نظر سرحدوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہے چنانچہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ خیرسگالی کے جذبہ کے تحت یہ سرحدیں فوری طور پر کھول دی جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جن وجوہات کی بناءپر یہ قدم اٹھایا گیا تھا، اس کے تدارک کے لئے افغانستان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بارہا اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں امن و سلامتی کے لئے افغانستان میں دیرپا امن ناگزیر ہے اور ہم دونوں ممالک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے افغان حکومت سے تعاون کی پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram