نوازشریف جیل میں بھی پرتعیش زندگی گزاریں گے

نوازشریف جیل میں بھی پرتعیش زندگی گزاریں گے

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف جیل میں بھی پر تعیش زندگی گزاریں گے جبکہ مریم اور کیپٹن (ر)صفدر بھی ٹی وی، رسالے اور اخبارات کی سہولت سے مستفید ہوں گے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے داماد اور بیٹی احتساب عدالت سے سزا یافتہ ہونے کے باوجود عام قیدیوں جیسی زندگی نہیں گزاریں گے اور نہ ہی انہیں جیل میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیں گی۔

نواز شریف کو تین مرتبہ ملک کام وزیر اعظم رہنے کی وجہ سے جیل میں اے کلاس فراہم کی جائے گی جبکہ قید بامشقت میں ان سے دفتری امور انجام دلائے جائیں گے۔
میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو گریجویٹ ہونے کی وجہ سے جیل میں بی کلاس فراہم کی جائے گی اور انہیں سلاخوں کے پیچھے کمرے میں تمام سہولتیں میسر ہوں گی۔

نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم داماد کیپٹن صفدر کو گرفتاری کے بعد جیل میں کال کوٹھری میں نہیں رکھا جائے۔ انہیں جیل پہنچتے ہی قیدی نمبر الاٹ کردیا جائے گا اور ان کی قید بامشقت کے حوالے سے ان کا کام بھی جیل رجسٹر میں درج کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی سیاست دانوں کو جیل کی ہوا کھانی پڑی لیکن انہیں سلاخوں کے پیچھے بھی ایک پرتعیش زندگی دی گئی جبکہ سیاسی کارکن اوپر عام قیدی ان تمام سہولیات سے عاری ہوتے ہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram