میجر علی سلمان کی شہادت پر علامہ راجہ ناصر جعفری کا اظہار افسوس

  • News Code : 847466
  • Source : ابنا خصوصی
Brief

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپر دیر آپریش کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت چار اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلام آباد( ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپر دیر آپریش کے دوران خودکش دھماکے کے نتیجے میں میجر علی سلمان سمیت چار اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر ملک و قوم کے دشمن ہے۔انہوں نے اس ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔دہشت گردوں سے فکر ہم آہنگی رکھنے والے عناصر اس ملک کے دشمن اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں ۔ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جانی چاہیے۔ تاکہ ارض پاک کو اس ناپاک عناصر سے پاک کیا سکے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے شہدا کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram