ملی یکجہتی کونسل: محرم الحرام کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے

ملی یکجہتی کونسل: محرم الحرام کا پیغام اتحاد بین المسلمین ہے

ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے اپیل کی گئی کہ محرم الحرام میں تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام وحدت، یگانگت، یکجہتی اور اخوت و بھائی چارے کا جذبہ پیدا کرتے ہوئے اس محترم مہینے کو امن و سکون سے گزارنے کا پیغام دیں تاکہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے امن، یگانگت اور اخوت اور بھائی چارے کے حقیقی پیغام کو زندہ کیا جاسکے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر ونائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری قاضی احمد نورانی، سینئر نائب صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ محرم الحرام میں مذہبی رواداری وہم آہنگی اور باہمی اخوت و محبت کے ماحول کو ہر صورت میں برقرار رکھا جائے۔
ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے مزید کہا ہے کہ یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ مذہبی رواداری و ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے میں تمام مسالک و مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ ،ذاکرین اور ان سے وابستہ افراد اپنا کردار ادا کریں اور یہ حکومت اور قانون نافذ کر نے والے اداروں کا بھی فرض ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنائیں۔
مجلس عمل کے رہنماؤں نے علمائے کرام و ذاکرین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے خطبات، تقاریر اور مجالس میں باہمی اخوت و محبت اور مذہبی رواداری کے جذبات کو فروغ دیں اور اتحاد و یکجہتی کا درس دیں، ہمارا اتحاد اور یکجہتی ہی دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتا ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
haj 2018
We are All Zakzaky
telegram