مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے

پاکستان نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر کوحل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ملاقات کی، جس میں جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے بات چیت کے ذریعے علاقائی امن کی اہمیت پر اتفاق کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے انتونیو گوتریش کو ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی اور کشمیر میں مظالم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کروائیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے تاہم اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل یو این او سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے سیکریٹری جنرل یو این او سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن کے لیے ہندوستان سے مذاکرات چاہتا ہے اور ہندوستان سے تمام معاملات پر بات چیت کے لیے تیار ہے تاہم اس کے لیے وہ اپنا کردار ادا کریں۔ پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں بھی مذاکرات سے ہی امن و استحکام لایا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram