فیصل مسجد کے امام کو سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا

فیصل مسجد کے امام کو سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے فیصل مسجد کے امام کو کسی بھی سیاسی معاملے میں الجھنے سے باز رہنے کا کہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں واقع فیصل مسجد کے امام کو جمعہ کے خطبے کے دوران سیاسی معاملات پر بات کرنے سے روک دیا گیا۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ انہوں نے فیصل مسجد کے امام کو کسی بھی سیاسی معاملے میں الجھنے سے باز رہنے کا کہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ادارے کی درخواست پر امام مسجد کو اپنے خطبوں کے دوران میانہ روی اختیار کرنے کا کہا گیا ہے، امام مسجد نے گذشتہ جمعہ کو اپنے خطبے میں حکمرانوں کیلئے اللہ سے ہدایت مانگی تھی۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram