فلسطین کے خلاف بننے والی فلم میں پی آئی اے کا استعمال پاکستان کے لیے سخت شرمندگی کا باعث

  • News Code : 859915
  • Source : سحر ٹی وی
Brief

پاکستان کی قومی اسمبلی نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کے خلاف بننے والی اسرائیلی فلم کے لئے پی آئی اے کے طیارے کو استعمال کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی قومی اسمبلی نے فلسطینی عوام کی جدوجہد کے خلاف بننے والی اسرائیلی فلم کے لئے پی آئی اے کے طیارے کو استعمال کئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد سے ارنا نے خبر دی ہے کہ پاکستان کی قومی اسملبی کے ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی نے فلسطینی جہاد کے خلاف اور اسرائیل کے حق میں بننے والی فلم میں پی آئی اے کے طیارے کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں تحقیقات ایک مہینے کے اندر مکمل کر کے قائمہ کمیٹی کو پیش کرے-

پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں اور اس فلم سے ہمیں شرمندگی ہو‏ئی ہے- انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غاصب صیہونی حکوت کے خلاف مظلوم فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی کی ہمیشہ حمایت کی ہے-

واضح رہے کہ فلسطینی جہاد کے خلاف یہ فلم مالٹا میں بنائی گئی جس میں فلسطینی جہاد کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور فلم اسرائیلیوں کے حق میں تیار کی گئی ہے-

اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کی مختلف جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی بھی برہم نظر آئے اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ یہ پی آئی اے کی تاریخ کی سب سے بڑی بدعنوانی ہے-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Mourining of Imam Hossein
پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram