علامہ سید ساجد علی نقوی: استعماری قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایران کو دھمکایا جا رہا ہے

علامہ سید ساجد علی نقوی: استعماری قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایران کو دھمکایا جا رہا ہے

لاہور میں متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام کے ہزاروں شرکاء سےخطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ اور ایم ایم کے نائب صدر علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ اسرائیل سمیت استعماری قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایران کو دھمکایا جا رہا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، لاہور میں متحدہ مجلس عمل کے جلسہ عام کے ہزاروں شرکار سےخطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک کے سربراہ اور ایم ایم اے کے نائب صدرکا کہنا تھا استعماری قوتوں کو مضبوط کرنے کیلئے ایران کو دھمکایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینی و کشمیری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، اس حوالے سے ایم ایم اے کی پالیسی واضح ہوگی۔

علامہ سید ساجد نقوی نے ملکی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں داخلی صورتحال انتہائی خراب ہے، خارجہ پالیسی میں قانون کی حکمرانی نہیں، ملک میں قانون کے نفاذ میں بہت سی کمزوریاں ہیں، ملک میں امن و امان کا قیام ایم ایم اے کی ترجیح ہے، ملک میں تعلیم و صحت کی سہولتیں دینگے۔

اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ اور متحدہ مجلس عمل کے نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی نے مینار پاکستان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تکفیری و استعماری قوتوں کے عزائم ناکام بنانا ہوں گے، استعماری قوتیں پاکستان کیساتھ مشرق وسطیٰ میں بھی گھناؤنا کھیل کھیل رہی ہیں اور ناجائز ریاست اسرائیل کو مضبوط کرنے کیلئےایران کو دباؤ کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ملک میں امن و امان کا قیام ایم ایم اے کی ترجیح ہے، ملک میں تعلیم و صحت کی سہولتیں دیں گے، پاکستان سے سودی نظام کا مکمل خاتمہ کریں گے، پاکستان کی شرعی عدالت میں سود کے خلاف کیس زیر سماعت ہے اور اس میں ہم فریق ہیں۔

علامہ ساجد نقوی کا کہنا تھا استعماری قوتوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذمے داری سے استعماری قوتوں کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ انتخابی عمل کے ذریعے ملک میں تبدیلی لائیں گے، عام آدمی کو ایم ایم اے کے اہداف سے مطمئین کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اگر تبدیلی چاہتے ہیں تو ایم ایم اے کا ساتھ دینا ہوگا، روشن مستقبل کی ضمانت ایم ایم اے ہی دے سکتی ہے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

Quds cartoon 2018
We are All Zakzaky
telegram