علامہ ساجد نقوی: شام پر امریکی حملہ کا مقصد صرف اور صرف غاصب اور غیرقانونی ریاست اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے

علامہ ساجد نقوی: شام پر امریکی حملہ کا مقصد صرف اور صرف غاصب اور غیرقانونی ریاست اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنا ہے

اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ظلم اور بربریت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے.

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس ظلم اور بربریت کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت مختلف حربوں اور منفی و بے بنیاد پروپیگنڈے کو جواز بناکر شام پر حملہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ سفارتی اور اخلاقی آداب کے بھی منافی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حملہ کا مقصد صرف اور صرف غاصب اور غیرقانونی ریاست اسرائیل کو تحفظ فراہم کرکے اس کی تمام رکاوٹوں کو دور کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اتحادی افواج کے حالیہ حملے سے خطہ میں امن و استحکام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں، جس کے تدارک کیلئے عالمی امن و انصاف کے ضامن اداروں، اقوام متحدہ اور خاص طور پر اسلامی سربراہی تنظیم (او آئی سی) کو سرجوڑ کر امریکی جارحیت کو روکنے کیلئے فوری ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram