علامہ ساجد علی نقوی کے داماد کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر جعفری کا اظہار افسوس

علامہ ساجد علی نقوی کے داماد کی رحلت پر علامہ راجہ ناصر جعفری کا اظہار افسوس

مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں علامہ راجہ ناصر جعفری نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی شیعہ علماء کونسل کے نائب سربراہ اور علامہ سید ساجد علی نقوی کے داماد حجۃ الاسلام و المسلمین سید عبد الجلیل نقوی کے انتقال پرملال پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ سید عبدالجلیل نقوی کی رحلت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کا انتقال ملت جعفریہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم انتہائی فعال قومی شخصیت تھے ۔ علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ تمام پسماندگان کی خدمت میں تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہیں۔ خدا مرحوم کو جوار معصومین ؑ میں محشور فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے ۔
بعد ازآں معروف عالم دین شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ سید عبد الجلیل نقوی مرحوم کی نماز جنازہ یادگارِ حسین راولپنڈی میں علامہ شیخ محسن علی نجفی کی اقتدار میں ادا کی گئی ،مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ حسنین گردیزی، علامہ اصغر عسکری ، علامہ علی اکبر کاظمی ، اور علامہ علی شیر انصاری نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

پیام امام خامنه ای به مسلمانان جهان به مناسبت حج 2016
We are All Zakzaky
telegram