علامہ راجہ ناصر عباس جعفری: علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے لوگوں میں شعور پیدا کیا

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری: علامہ اقبال نے اپنی شاعری سے لوگوں میں شعور پیدا کیا

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ مفکر پاکستان ڈاکٹرعلامہ اقبال نے اپنی شاعری سے پاک و ہند کے لوگوں کی فکر کو تبدیل کیا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق، علامہ راجہ ناصرنے علامہ یوم اقبال کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق نے معاشرے کی اصلاح اوراپنی شاعری سے افرادکی ذہنی وفکری تربیت کی۔

یوم اقبال پر بیان میں انہوں نے کہا کہ دورحاضر کاتقاضا ہے کہ ہم ان کی انقلابی وفکری شاعری کی ترویج اور اس پرعمل کرنے کی سعی کریں اپنے اندر خودی پیدا کریں جوکہ ہماری قومی غیرت و حمیت کی ترجمانی کر سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ اقبال کے پیش نظر ایک ایسے ملک کا حصول تھا جہاں نظریہ اسلام کے مطابق ہر کسی کو آزادنہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہو۔ایک ایسی مملکت جہاں کسی تفرقہ بازی،انتہا پسندی اور عصبیت کی قطعاََ گنجائش موجود نہیں۔

.......

/169


اپنی رائے بھیجیں

آپ کا ای میل شائع نہیں ہو گا۔ * والی خالی جگہوں کو مکمل کیجیے

*

haj 2018
We are All Zakzaky
telegram